قوم کو مبارک ہو حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی ترجمان بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے مطالبے پر عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی، مصطفیٰ نواز کھوکر


ویب ڈیسک April 18, 2019
عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو پی پی کے مطالبے پرحکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی اور حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے پہلے پویلین لوٹ جائے گی۔

ترجمان بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہیں سنبھال پا رہے، سلیکٹ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجی امور چلا پا رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔