اسد عمر کو ہٹانے کا مطلب عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں مریم اورنگزیب

اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک April 18, 2019
اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔



مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا، اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔