خزانہ کے بعد اب کوئی اور محکمہ لینے سے انکار کردیا اسد عمر

عمران خان مجھے توانائی کی وزارت دینا چاہتے تھے

عمران خان مجھے توانائی کی وزارت دینا چاہتے تھے (فوٹو: فائل)

وزارت خزانہ کے عہدے سے سبک دوش پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے توانائی کی وزارت دینا چاہتے تھے لیکن میں نے کوئی بھی محکمہ لینے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے وزیر خزانہ کی سربراہی ایک ٹیکنو کریٹ کو سونپی جارہی ہے تاہم کوئی یہ امید نہ رکھے کہ اگلے تین ماہ میں وہ سب کچھ ٹھیک کردے گا چیزوں کو ٹھیک ہوتے ہوئے وقت لگتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : اسد عمر کا مستعفی ہونے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اور بینکار شوکت ترین نے مشیر خزانہ کا عہدہ لینے سے معذرت کی تھی۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }