ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

فاف ڈوپلیسی کو عالمی کے لیےٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے


ویب ڈیسک April 18, 2019
فاف ڈوپلیسی کو عالمی کے لیےٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، فوٹو: سوشل میڈیا

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لیے جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

چھ ہفتوں بعد 30 مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، ون ڈے ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو عالمی کے لیےٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں کسی متبادل وکٹ کیپر کو شامل نہیں کیا گیاتاہم ڈی کک کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ملر وکٹ کیپر بنیں گے جب کہ تجربہ کار اوپنرہاشم آملہ پر سلیکٹرز نے بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھانے کے باوجود ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا

جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین، ایڈن مرکرام ، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، کاگیسو رباڈا، لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج، فلکوایو، جے پی ڈومنی،عمران طاہر اوررسی وینڈر ڈسن ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین 30 مئی کو اوول کے میدان پر کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔