اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا

کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
وفاقی حکومت کے اہم وزیر اسد عمر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنادیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں، وزیراعظم نے اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کی منظوری دے دی اور کابینہ ڈویژن نے نئی تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اقصادی ماہر حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہارورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت اختیار کی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ شیخ 'ارجنٹینا میں نجکاری' کتاب کے مصنف بھی ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور بینکوں کی نجکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔

حفیظ شیخ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں سیاست میں قدم رکھا تھا، 2002ء میں انہیں سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، دو سال بعد انہیں وزیرِ اعظم کا مشیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری مقرر کیا گیا اور بعد میں وہ سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔ بعدازاں وہ 2010ء تا 2013ء وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات رہے۔
Load Next Story