بالاکوٹ حملے پر بھارت بالآخر سچ بولنے پر مجبور ہوگیا ترجمان پاک فوج

بھارت کا 2016ء میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 18, 2019
امید ہے بھارت بقیہ جھوٹے دعووں سے متعلق بھی سچ بولے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کردیا امید ہے بھارت بقیہ جھوٹی باتوں پر بھی سچ بولے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا عام شہری شہید نہیں ہوا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان پر ٹویٹر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آخر کار سشما سوراج نے سچ بول ہی دیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ سچ بولیں، امید ہے بھارت بقیہ جھوٹے بیانات سے متعلق بھی سچ بولے گا۔ بھارتی فضائیہ اپنے طیارے گرائے جانے کی بھی تردید کرے کیوں کہ وہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرتی رہی ہے، بھارت کا 2016ء میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا تاہم دیر آید درست آید۔



پسِ منظر

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے الزامات پاکستان پر لگا کر جنگ کی سی صورتحال پیدا کردی تھی اور 26 فروری کو پاکستان میں دراندازی کی کوشش بھی کی، جس کا پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھرپور جواب دیا تاہم بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بالاکوٹ حملے میں کئی دہشت گرد اور پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 بھارتی فوجی ہلاک

27 فروری کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور نعمان نے بھارتی فضائیہ کے 2 طیاروں کو تباہ کردیا تھا جب کہ بھارتی طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرکے بھارت کے حوالے بھی کیا بعد ازاں بھارتی طیارے مگ 21 کا ملبہ اور اس سے برآمد ہونے والے 4 میزائل بھی دنیا کے سامنے بطور ثبوت پیش کیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کا ایف-16 طیارہ نہیں گرایا

تاہم بھارتی قیادت بضد رہی کہ بھارتی فضائیہ اور فورسز کی جانب سے بالا کوٹ حملے میں نہ صرف عام شہری، پاک فوج کے جوان شہید ہوئے بلکہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ بھی تباہ کیا گیا لیکن جب ثبوت مانگے گئے تو بھارتی قیادت اور فوج اس حوالے سے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں