وسیم اکرم سے منسوب جھوٹے اشتہار پر شنیرا اکرم کا خاتون کو کرارا جواب

میرے لیے یہ ایک صدمہ ہے کہ کس طرح سے ایک شخص کے قدرتی چہرے پر بات کی گئی ہے، شنیرا اکرم


ویب ڈیسک April 18, 2019
میرے لیے یہ ایک صدمہ ہے کہ کس طرح سے ایک شخص کے قدرتی چہرے پر بات کی گئی ہے، شنیرا اکرم (فوٹو: فائل)

سابق پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم سے منسوب من گھڑت اشتہار پر اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم میدان میں آگئیں بھرپور دفاع کرتے ہوئے شدید تنقید بھی کی۔

ڈاکٹر مدیحہ راؤ نامی ایک خاتون نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں بوٹوکس کروانے کا دعویٰ کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ اگر وسیم اکرم کسی اور جگہ کے بجائے ہم سے بوٹوکس کرواتے تو کوئی بھی پہچان نہیں پاتا۔ اس طرح مقبول ترین کرکٹر سے متعلق کہنا وسیم اکرم کی اہلیہ کو پسند نہ آیا اور انہوں نے خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BwVXgEyBgiB/"]

شنیرا اکرم نے ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تشہیر کا یہ کیا بیہودہ طریقہ ہے، خود کو یا کاروبار بڑھانے کے لیے دوسروں کی تحقیر اور تذلیل کا یہ بدترین انداز ہے، وسیم اس قسم کے ٹیکوں کے ہمیشہ ہی خلاف رہے ہیں نہ انہوں نے یہ عمل کرایا اور نہ ہی کبھی کرائیں گے۔

شنیرا کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک صدمہ ہے کہ کس طرح سے ایک شخص کے قدرتی چہرے پر بات کی گئی ہے، اگر کمانے کے لیے دوسروں کے چہروں کو نشانہ بنانا ہی ہے تو میں کہوں گی کہ اپنی کسی کزن کا چہرہ استعمال کریں۔

شنیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ مارکیٹنگ کا ایک بھونڈا، غیرپیشہ ورانہ اور برا عمل ہے، میرا مشورہ ہے کہ اپنا کاروبار بڑھانے کے لیے صحت مندانہ طریقے استعمال کیے جائیں، میں سمجھتی ہوں کے اس کے بعد لازمی ہے کہ آپ میرے شوہر سے معذرت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں