ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے

دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مختلف رہنماؤں کا اظہار مذمت


Staff Reporter August 19, 2013
دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مختلف رہنماؤں کا اظہار مذمت۔ فوٹو: ایکسپریس

بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی کے بانی سیکریٹری جنرل علامہ احسان صدیقی، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ قاری محمد شمس الرحمن صدیقی، بشپ نزیر عالم، علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا اظہرہمدانی، پنڈت شام لال شرما نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقے فکر کی جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کو تحفظ دیا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ایکسپریس میڈیا گروپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر اور عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں