’نیپالی شین وارن‘ نے ورلڈ کپ ٹیموں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

میگا ایونٹ کو کم سے کم 16سائیڈز پر مشتمل ہونا چاہیے، نیپالی کرکٹر


AFP April 19, 2019
میگا ایونٹ کو کم سے کم 16سائیڈز پر مشتمل ہونا چاہیے، نیپالی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

'نیپالی شین وارن' کی عرفیت رکھنے والے سندیپ لامی چنے نے ورلڈ کپ ٹیموں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

نیپالی کرکٹر شین وارن نے کہاکہ میگا ایونٹ کو کم سے کم 16 سائیڈز پر مشتمل ہونا چاہیے، اسے 10 ٹیموں تک محدود کرنا خاص طور پر نئی کرکٹ اقوام کے پلیئرز سے ناانصافی ہے۔

18 سالہ لیگ اسپنر گزشتہ برس آئی پی ایل کا معاہدہ حاصل کرنیوالے پہلے نیپالی کرکٹر بنے تھے۔ وہ اس ایونٹ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد کم ہونے سے ہمارے جیسے کھلاڑیوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |