اسد عمر کے اچانک استعفے پر کراچی چیمبر کا اظہار تشویش

بطور وزیر خزانہ اسد عمر کو معاشی بحران کے لیے اکیلا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے، سراج تیلی، جنید ماکڈا


Staff Reporter April 19, 2019
بطور وزیر خزانہ اسد عمر کو معاشی بحران کے لیے اکیلا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے، سراج تیلی، جنید ماکڈا۔ فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکے اچانک استعفے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکے اچانک استعفے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کا استعفیٰ پاکستان کے جاری حالات کے تناظر میں درست نہیں۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج تیلی اورکراچی چیمبر کے صدرجنید ماکڈاکاکہنا تھاکہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر کو معاشی بحران کے لیے اکیلا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اب وزارت خزانہ کی پوری ٹیم، بیوروکریٹس و متعلقہ سیاست دانوں سے بھی استعفے طلب کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے