’’ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنیوالے 18 ہزار سینٹری فیوجز ہیں‘‘

10 ہزار استعمال میں ہیں، 7 ہزار استعمال کیلیے تیار ہیں، سابق سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم


آن لائن August 19, 2013
یورینیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مزید ایک ہزار جدید سینٹری فیوجز بھی تیار ہیں۔ فوٹو: فائل

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سبکدوش ہونے والے سربراہ فریدیون عباسی داوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس یورینیم کوافزودہ کرنے والے 18 ہزارسینٹری فیوجزہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق سبکدوش سربراہ نے کہا کہ ایران کے پاس 17 ہزار پرانے جنریشن کے سینٹری فیوجز ہیں جن میں سے 10 ہزار استعمال میں ہیں جبکہ 7 ہزاراستعمال کرنے کیلیے تیارہیں۔

ایک ہزار جدید نئے جنریشن کے ایٹمی سینٹری فیوجز آئی آر 2 ایم بھی استعمال کیلیے بالکل تیار ہیں جو پرانے جنریشن کے سینٹری فیوجز کے مقابلے میں تیزی سے یورینیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں