سیاحت کے فروغ کیلیے فیڈرل ٹورازم بورڈ تشکیل دیا جائیگا

مجوزہ بورڈ کے قیام کے لیے اسلام آباد میں الگ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، ذرائع


شبیر حسین August 19, 2013
مجوزہ بورڈ کے قیام کے لیے اسلام آباد میں الگ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، ذرائع فوٹو: رائٹرز

قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے نیاادارہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نئے ادارے کا نام فیڈرل ٹورازم بورڈ ہوگا، وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ بورڈ کے چیئرمین جبکہ صوبائی وزرا برائے سیاحت بورڈ کے ممبران ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ بورڈ کے قیام کے لیے اسلام آباد میں الگ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں