امجد سبحان کا قتل ضمنی انتخابات سبوتاژ کرنیکی سازش ہے رابطہ کمیٹی

کارکنوں کونشانہ بنانے کامقصدیہ ہے کہ الیکشن والے دن لوگ گھروں میں محصور ہو جائیں


Express Desk August 19, 2013
امجد سبحان کے قتل پرالطاف حسین کا اظہار مذمت، مقتول کارکن شہدا قبرستان میں سپردخاک۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹریونٹ 133-Aکے کارکن امجدسبحان کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے اور تعزیتی بیانات میں شہیدکے لواحقین سے کہاکہ ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میںبرابرکاشریک ہے ۔

الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Aکے کارکن امجدسبحان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو 22 اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخابات سبوتاژ کرنے اورخوف و ہراس پھیلا کر عوام کو گھروں میںمحصورکرنے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک مذموم سازش کے تحت مسلسل ایم کیوایم کے ذمے داران وکارکنان اور ہمدردوں کونشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ قانون نافذکرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔



رابطہ کمیٹی نے صدر زرداری ،وزیراعظم نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کارکن امجدسبحان کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیں اورقتل میں ملوث دہشت گردوںکوگرفتار کرکے سخت سے سخت سے سزادی جائے ۔دریں اثناامجدسبحان شہیدکوعزیز آباد کے شہداقبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔شہیدکی نمازجنازہ جامعہ مسجد محمدی الیون سی نارتھ کراچی میں اداکی گئی۔نما زجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، نارتھ کراچی سیکٹرکمیٹی کے ارکان ،یونٹوں کے ذمے داران ،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں