اسلام آباد واقعے کے اصل مقاصد باقاعدہ تفتیش سے ہی ظاہر ہونگے

سکندر کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں، ذہنی دبائو کے شبے کو تقویت مل رہی ہے، ذرائع


Numainda Express August 19, 2013
سکندر کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں، ذہنی دبائو کے شبے کو تقویت مل رہی ہے، ذرائع ۔ فوٹو : اے ایف پی

اسلام آباد واقعے کے ملزم سکندرنے کرولاایکس ایل آئی کارنمبر RLD1705 اسلام آبادآبپارہ میں واقع نیواسلام آباد ہوٹل سے کرایے پر حاصل کی تھی۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق سکندرسے وقوعے کے دن جو2 کلاشنکوفیں برآمدکی گئیں وہ بنیادی طورپر9 ایم ایم اور30 بورکی تھیں جنھیں تبدیلی کراکے کلاشنکوفوںکی شکل میں بنوایا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک سکندرسے باضابطہ تفتیش شروع نہیں ہوسکی۔جب سکندر کو ڈاکٹر طبی نقطہ نظر سے فٹ قراردیں گے توپولیس تفتیش کرسکے گی اور واضح ہوگاکہ اس سارے ڈرامے کے پیچھے اصل محرکات کیا تھے؟



کیونکہ گرفتاری سے قبل بظاہراس نے اپنے دبئی میں بیٹے یوسف الجاسم کی رہائی کامطالبہ کیامگر پھراس پربھی اسٹینڈنہ لیااورمختلف باتیں کرتارہا۔ وہ مستقل طورپرکسی ایک مطالبے پر نہیں رکا، اس لیے متعددشکوک ہیں جن کی وضاحت باقی ہے۔ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سکندرکاکوئی کریمنل ریکارڈکسی تھانے سے نہیں ملاجس سے پولیس کایہ شبہ تقویت پکڑرہاہے کہ کہیں وہ ذہنی دباؤکاشکارنہ ہواہو۔مگر سب چیزیں سکندرسے باقاعدہ تفتیش کے بعد ہی واضح ہونگی، ابھی حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں