کراچی میں فائرنگ تشدد جاری گینگسٹر سمیت 6 افراد ہلاک
شاہ لطیف ٹائون میں ارشد پپو گروپ کاکارندہ ماراگیا،مچھرکالونی، نپیئر اور منگھوپیر میں فائرنگ سے 3 افراد مارے گئے
فائرنگ کے واقعات میں ارشد پپوگروپ کے کارندے سمیت6افراد ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون کے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 25 سالہ جمیل بلوچ ہلاک ہوگیا، مقتول ستی محمد بلوچ گوٹھ میں اپنے گھرمیں سورہاتھاکہ نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول کا تعلق لیاری گینگ وارکے ارشدپپوگروپ سے تھااوروہ یہاں روپوشی کی زندگی گزاررہاتھا۔مچھر کالونی وزیرمینشن ریلوے اسٹیشن کے قریب نالہ اسٹاپ جھونپڑی ہوٹل پرچائے پینے والے35سالہ دین محمد کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،مقتول مچھر کالونی کارہائشی اور راج مستری تھا،آبائی تعلق بدین سے تھا،مقتول عید منانے بدین گیا ہواتھااورواقعے سے کچھ دیرقبل ہی وہاں سے آیا تھا۔
مقتول کولیاری گینگ وارکے ملزمان نے ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔منگھوپیرکے علاقے سلطان آبادپراناG-19بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ چاکیواڑہ کے علاقے میں نامعلوم افرادبوری بندلاش پھینک کر فرارہوگئے جسے سرپرگولی مارکرہلاک کیاگیا، مقتول کی عمرتقریباً35برس معلوم ہوتی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔مواچھ گوٹھ پل کے قریب نامعلوم کار سوار ملزمان 22 سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش پھینک کرفرارہوگئے مقتول کوملزمان نے اغواکرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدفائرنگ کر کے ہلاک کیاتھا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ذرائع نے بتایا کہ 2 روز قبل لیاری گینگ وار کے ملزمان لیمارکیٹ کے قریب مسافر بس سے 8 افراد کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اغوا کر کے لیے گئے تھے شبہ ہے کہ مقتول انہی میں سے ایک ہو۔
سچل کے علاقے گبول گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گھرکی چھت پر کھڑا مظہر عباس زخمی ہو گیا ۔شیرشاہ میں پٹرول پمپ پرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے سیکیورٹی گارڈعبداللہ بلوچ زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایاگیا۔نپیر کے علاقے سید محمود شاہ روڈ کے ایم سی ہال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 27سالہ محمد شاہد ولد محمد امتیاز ہلاک ہو گیا مقتول کے شناختی کارڈ پر اس کا ایڈرس مکان نمبر D/12-6 بیرک نمبر 41 لائنز ایریا درج ہے۔دریں اثنا لیاری کلا کوٹ ، دھوبی گھاٹ ، نوالین ، کشتی چوک ، عثمان آباد اور گارڈن کے مختلف علاقوں میں رات گئے اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا۔