ٹاسک فورس کے چھاپے لاکھوں روپے کی گیس بجلی چوری پکڑی گئی

ملتان، ڈیرہ غازیخان، پشاور، ہڑپہ سے 8 ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، متعدد کیخلاف مقدمات درج


اسلام آباد میں اسٹیل ملز پر چھاپہ ، ایف آئی اے نے چوری کی اطلاع کیلیے فون نمبر جاری کر دیا۔ فوٹو: فائل

بجلی اور گیس چوروں کیخلاف چھاپوں کے دوران مزید لاکھوں کی چوری پکڑی گئی، متعدد افراد گرفتار کرے مقدمات درج کر لیے گئے۔

ملتان کی ضلعی ٹاسک فورس نے پولیس کے ہمراہ پہلا چھاپہ ڈبل پھاٹک پر واقع پاکیزہ سویٹس پر مارا جہاں گیس چوری کے ذریعے3 بھٹیاں چلائی جارہی تھیں اور مجموعی طور پر75 لاکھ روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی۔ مالک جعفر کو موقع پرگرفتار کرکے تھانہ جلیل آباد میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ دوسرا چھاپہ بوسن روڈ پر چونگی نمبر6 کے قریب واقع پیس اینڈ پیس سینٹر پر مارا گیا جہاں حیرت انگیز طور پر تحصیل جہانیاں کے پتہ پر منظور کیا گیا میٹر نصب کیا گیا تھا اور15 کلو واٹ کے جنریٹرز اور گیزر چلائے جارہے تھے اور مجموعی طور پر15لاکھ روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی، کمرشل سینٹرکا مالک علی مراد موقع سے فرار ہوگیا تاہم اس کے خلاف تھانہ گلگشت میں گیس چوری کی ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔



علاوہ ازیں میپکو کی مختلف ٹیموں نے ملتان شہر اور نواحی علاقوں میں چھاپے مار کر40 سے زائد صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر6 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازیخان میں گیس اور بجلی چوری کے الزام میںچار افراد گرفتار کرکے9 کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے حکام سیکٹر آئی نائن ٹو میں موجود ایس ایچ اسٹیل ملز میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی گیس چوری کرلی ۔ اسٹیل ملز کنکریٹ کے نیچے پائپ کے ذریعے گیس چوری کر رہی تھی ۔ ایف آئی اے نے سٹیل ملز کے مالک اکرم حفیظ اور مینیجر سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔

احمد پور لمہ میں پولیس کے ہمراہ خصوصی ٹیموں نے7 بجلی اور ایک سوئی گیس چوری پکڑلی۔ کنڈے ڈال کر بجلی چوری پر ولانہ کے رہائشی غلام مرتضیٰ ولانہ' محمد عمران ولانہ' حاکم ملک 'جام گامن 'شیخ واہن کے رہائشی معین' بستی کندری کے رہائشی احمد یار'بستی ملک کے رہائشی ہاشم خان پٹھان جبکہ کچہ بھٹہ کے رہائشی امام دین بھٹہ کے خلاف گیس چوری کے مقدمات درج کرلئے گئے۔ پشاور میں ایف آئی اے نے حیات آباد میں گیسٹ ہائوس پر چھاپہ مار کر گھریلو بجلی کمرشل استعمال کرنے پر گیسٹ ہائوس کے مالک شیرگل کو گرفتارکر لیا۔ ہڑپہ میں سوئی ناردرن نے سہیل ڈیریز کے پلانٹ میں گھریلو گیس کے میٹرکا کمرشل استعمال پکڑ لیا، ملزم ٹیم کے چھاپے کے دوران فرارہوگیا۔ایف آئی اے نے بجلی و گیس چوری کی اطلاع دینے کے لیے فون، فیکس نمبرز اور ای میل ایڈریس جاری کردیے۔ ایف آئی اے کے مطابق بجلی و گیس چوری کی اطلاع فون نمبر 051-111345786 ، فیکس نمبر 051-9260077 اور ای میل ایڈریس [email protected] پر دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |