مصری فوج کے مظالم کیخلاف پاکستان بھر میں مظاہرے ریلیاں
جنرل السیسی امریکا اور اسرائیل کی سرپرستی میں مصری عوام کا قتل عام کر رہا ہے
جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں نے مصر میں فوج کی جانب سے بیگناہ شہریوں کے قتل عام کیخلاف اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکال کر مصری عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں احتجاجی ریلی اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے مصری عوام کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور مغرب دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر انکی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، جنرل السیسی امریکا اور اسرائیل کی سرپرستی میں مصری عوام کا قتل عام کر رہا ہے لیکن اسے مصر، تیونس، مراکش اور لیبیا کے ڈکٹیروں کا انجام یاد رکھنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ مصرع عوام کو ٹینکوں سے روندا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں، عرب لیگ اور اوآئی سی کا کردار مایوس کن ہے۔
انھوں نے مُرسی کو آئینی صدر قرار دینے پر ترکی کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ترکی نے صحیح معنوں میں اسلام دوستی کا ساتھ دیاہے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بھارتی سازشوںکو ناکام بنانے کیلیے حکومت پاکستان بھٹو اور مجیب الرحمن کے درمیان ہونیوالا جنگی جرائم کے خاتمے کا معاہدہ دنیا کے سامنے لائے اور بنگلہ دیش حکومت سے دو ٹوک بات کرے۔ دھرنے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور مصر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
دھرنے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام محمد سخی، جے یوپی کے حامد رضا بھٹی ودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتیں اور عوام اس بات پر متفق ہیں کہ مصر میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ سراسر غیرآئینی اور غیر جمہوری ہے، انھوں نے فوج کے ذریعے عوام کے قتل عام کو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا،لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت والٹن روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، ذکراللہ مجا ہد نے کہا کہ مصری عوام کے قتل عام کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہیں جبکہ عالمی میڈیا جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ذکی الدین شیخ، عبدالرشید مرزا نے کہا کہ مصری عو ام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمامریلی نکالی گئی۔