ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا


ویب ڈیسک April 19, 2019

حکومت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دے دی جس کے بعد مشیر خزانہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اوراقتصادی امور کابھی چارج ہوگا جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ وزیراعظم نے 5 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں