ایکسپریس کے دفتر پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے پی بی اے

میڈیا ہائوسز اور صحافیوں پر حملے میڈیا کو اس کی آئینی ذمے داریوں سے روکنے کی کوشش ہے


Press Release August 19, 2013
میڈیا ہائوسز اور صحافیوں پر حملے میڈیا کو اس کی آئینی ذمے داریوں سے روکنے کی کوشش ہے. فوٹو جہانگزیب حقی

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں ایکسپریس نیوزکے دفتر پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹیز سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کے ذمے داروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔



پی بی اے نے ایکسپریس گروپ سے اظہار یکجہتی مزیدکہا ہے کہ میڈیا ہائوسز اور صحافیوں پر حملے اور دھمکیوں کے بڑھتے واقعات ملک میں میڈیا کو اس کی کی آئینی ذمے داریوں سے روکنے کی ایک کوشش ہے۔ حکومت پی بی اے کے تمام ارکان کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں