کمسن نشوہ کے دماغ کا بڑا حصہ متاثر ہے ڈاکٹرز
نشوہ کی طبیعت میں سدھار نہیں آرہا بچی کو آج بھی دورے پڑے ہیں، ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال
دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے مفلوج ہونے والی نو ماہ کی بچی نشوہ کی طبیعت میں کوئی سدھار نہیں آرہا، دواؤں میں ردو بدل کرکے طبیعت ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایکسپریس کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج 9 ماہ کی نشوہ کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کے مطابق نشوہ کی طبیعت میں سدھار نہیں آرہا، بچی کو آج بھی دورے پڑے، ڈاکٹرز دواؤں میں رد و بدل کرکے طبیعت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور غذا نلکی کے ذریعے دی جا رہی ہے کیوں کہ نشوہ کے دماغ کا بڑا حصہ متاثر ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی میں غلط انجکشن سے مفلوج بچی نشوہ کی حالت پھر بگڑ گئی
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فٹس پر قابو نہیں پایا جارہا، طبیعت میں بہتری آنے کے بجائے طبیعت بگڑ رہی ہے، آج بھی ٹیسٹ کیے ہیں دعا ہے جلد ٹھیک ہوجائے، دیگر اسپتالوں میں بھی علاج کے لیے رابطے کررہے ہیں۔