پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ایک ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی


Numainda Express April 19, 2019
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی، فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی تیارکرلی، پہلے مرحلے میں ایک ہزارٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل افراد بھرتی کئے جائیں گے۔

پنجاب فوڈاتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی آف فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے گزشتہ روز بھرتیوں کی منظوری دی تھی، پہلے مرحلے میں ایک ہزار کے قریب ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی پالیسی تیارکی گئی ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر)محمدعثمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھرتیوں سے متعلق تمام افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں گئی ہیں۔بھرتیوں کے عمل کی تمام تیاری جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اتھارٹی کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے،تمام بھرتیاں 100فی صد میرٹ پر کی جائیں گی۔میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل پر ویجیلنس ونگ خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں