حکومتی تذبذب سفیروں کی تعیناتی کھٹائی کا شکار

وزارت خارجہ کی جانب سے کو ئی سمری بھیجی گئی نہ حکومت نے مشاورت کی ،ذرائع


Abid Hussain August 19, 2013
وزارت خارجہ کی جانب سے کو ئی سمری بھیجی گئی نہ حکومت نے مشاورت کی ،ذرائع فوٹو فائل

KARACHI: موجودہ حکومت امریکا ، برطانیہ سمیت اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کے حوالے سے مناسب افرادکی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوماہ سے زائدکاعرصہ گزرجانے کے باوجودحکومت نے ابھی تک نہ توسفیروں کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی ہے اورنہ ہی وزارت خارجہ نے ان سفیروںکی تعیناتی کے حوالے سے کوئی سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کوارسال کی ہے۔



پہلے بھی موجود حکومت نے اہم ممالک میں سفیروں کی خالی اسامیوں اورمدت مکمل کرنے والے سفیروںکی جگہ پرڈیرھ ماہ سے زائدکاعرصہ گزرنے پرتقرری عمل میں لائی تھی۔ مگرایکسپریس میں خبر شائع ہونے پر بائیس کے قریب ممالک میںموجودہ حکومت نے سفیروں کی تقرری کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں