سیاسی جماعتیں اثاثوں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرادیں الیکشن کمیشن

ہر سیاسی جماعت ہرمالی سال کے اختتام پر 60روز میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی پابندہے, الیکشن کمیشن


Numainda Express August 19, 2013
ہر سیاسی جماعت ہرمالی سال کے اختتام پر 60روز میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی پابندہے, الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ 29 اگست تک سیاسی جماعت کے مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں بصورت دیگرایسی جماعتیں جومقررہ تاریخ تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں گی۔

ان کے انتخابی نشانات منسوخ کردیے جائیں گے، ان جماعتوں کو آئندہ انتخابات میںان کاانتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق ہر سیاسی جماعت ہرمالی سال کے اختتام پر 60روز میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی پابندہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے 2مرتبہ پہلے بھی سیاسی جماعتوںکو آگاہ کیالیکن سیاسی جماعتوںکی جانب سے اب تک صرف 4غیر معروف جماعتوں کی جانب سے تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں جبکہ ملک کی کسی بڑی جماعت نے اثاثوںکی تفصیلات جمع نہیںکرائی ہیں۔ لہٰذا تمام جماعتوںکو آگاہ کیاجاتا ہے کہ اثاثوںکی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اگست ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں