مصر میں مساجد گرجا گھروں پر حملے قبول نہیں ولیم ہیگ

مصرمیں پرتشدد واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، عبادت گاہوں کاتحفظ کیا جانا چاہیے۔ ولیم ہیگ


Online August 19, 2013
مصرمیں پرتشدد واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، عبادت گاہوں کاتحفظ کیا جانا چاہیے۔ ولیم ہیگ فوٹو: فائل

KANDAHAR: برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے مصرمیں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کی جانب سے ہرقسم کے تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور گرجا گھروں پرحملے ناقابل قبول ہیں۔

لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ولیم ہیگ نے مصرکے عبوری وزیرخارجہ نبیل فہمی سے ٹیلی فون پرگفتگوکی اورمصرمیں افسوسناک تشدد اور ہلاکتوں پرتبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ عبادت گاہوں کاتحفظ کیاجانا چاہیے۔ ولیم ہیگ نے مصری حکومت کے 14جولائی کوسیاسی روڈ میپ سے متعلق بیانیہ وعدے کا ذکرکیا جوتمام فریقین کے درمیان مذاکرات پر مبنی ہے جبکہ صورتحال کے پرامن حل کی حمایت کیلیے یورپی یونین کے مجموعی عزم پرزوردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔