ڈیانا کی موت نئی معلومات کا مطلب دوبارہ تحقیقات نہیں ہے برطانوی پولیس

ڈیانا اوردودی الفائدنے گاڑی میںحفاظتی بندنہیں باندھے تھے، یہ بھی انکی ہلاکت کاسبب بنا۔ عدالت


AFP/Net News August 19, 2013
ڈیانا اوردودی الفائدنے گاڑی میںحفاظتی بندنہیں باندھے تھے، یہ بھی انکی ہلاکت کاسبب بنا۔ عدالت فوٹو: فائل

برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے 1997ء میں شہزادی ڈیانا اوران کے ساتھی دودی الفائدکی ہلاکت سے متعلق موصول ہونے والی نئی معلومات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

لندن میٹرپولیٹن پولیس کے مطابق وہ نئی معلومات کی صحت اوراہمیت کاجائزہ لے رہے ہیں تاہم پولیس نے واضح کیاکہ نئی معلومات کاجائزہ لینے کامطلب یہ نہیں کہ ڈیانا کی ہلاکت کی تحقیقات کودوبارہ کھولاجارہاہے۔ یاد رہے 1997 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈیانا اور دودی الفائدکارحادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور 2008ء میں ایک برطانوی عدالت نے شہزادی ڈیاناکی ہلاکت کی 10 سال بعدتفتیش کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے اسے خلاف قانون ہلاکت قرار دیااورکہاکہ اس کے ذمے دارگاڑی کاڈرائیوراورپیچھاکرنے والے فوٹوگرافرتھے۔عدالت نے یہ بھی کہاکہ ڈیانا اوردودی الفائدنے گاڑی میںحفاظتی بندنہیں باندھے تھے، یہ بھی انکی ہلاکت کاسبب بنا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔