مصر مظاہرین قتل کیس میں حسنی مبارک پیش نہ ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی

یہ پہلاموقع ہے کہ انھیں عدالت میںطلب کیے جانے کے باوجودپیش نہیں کیاگیا۔ عرب میڈیا رپورٹ


INP August 19, 2013
یہ پہلاموقع ہے کہ انھیں عدالت میںطلب کیے جانے کے باوجودپیش نہیں کیاگیا۔ عرب میڈیا رپورٹ

مصر میں جاری کشیدگی کے باعث گزشتہ سال مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کیس کی سماعت میں سابق مصری صدر حسنی مبارک، اس دور کے وزیرداخلہ حبیب العدلی اورکرپشن سے متعلق مقدمات میں ماخوذ حسنی مبارک کے بیٹے اعلیٰ اورجمال کوسیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا۔

عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق یہ پہلاموقع ہے کہ انھیں عدالت میںطلب کیے جانے کے باوجودپیش نہیں کیاگیا۔ مرسی کی برطرفی کے بعد ایک عدالتی سماعت میںحسنی مبارک کولمبی تاریخ کے تحت 17اگست کوطلب کیاتھا تاہم اب عدالت نے حسنی مبارک کی عدم پیشی پرسماعت 25اگست تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں