بجلی کے نرخ میں 29 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

جولائی میں پیدا ہونے والی بجلی کی مجموعی لاگت 65 ارب روپے رہی۔


INP August 19, 2013
جولائی میں پیدا ہونے والی بجلی کی مجموعی لاگت 65 ارب روپے رہی۔ ۔فوٹو: فائل

بجلی کے نرخ میں 29پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا ئے گی، نیپرا کی طرف سے کل ( منگل 20 اگست کو) فیصلہ کیا جائے گا۔

نیپرا کے ذرائع کے مطابق جولائی میں 9 ارب 61 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پن بجلی کی پیداوار 3ارب 96 کروڑ یونٹ رہی جبکہ فرنس آئل سے 3 ارب 25 کروڑ یونٹ پیدا کیے گئے،27 کروڑ یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئے۔ جولائی میں پیدا ہونے والی بجلی کی مجموعی لاگت 65 ارب روپے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں