نشتر چلے سازشیں ہوئیں مگر سی پیک کامیاب سے آگے بڑھ رہا ہے چینی سفیر

ایم ایل ون، ریلوے لائن، گوادر ایئر پورٹ سمیت 21 منصوبے ،پاکستان سے 6 ارب ڈالر قرض کی واپسی 2024 ء میں شروع ہو گی


خالد محمود April 20, 2019
دوستی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکے،متعدد مسائل کا سامنا ہے، ملکر مقابلہ کرنا ہے،سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیح ہے، یاؤ جنگ۔ فوٹو: فائل)

پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک پر بہت تنقید ہوئی،نشتر چلے،سازشیں ہوئیں تاہم سی پیک کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے سی پیک منصوبوں پراب 19 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔انھوں نے "سی پیک 2015 ء تا 2019ء کامیابیاں، مشکلات اور مستقبل" کے موضوع پر سیمینارسے خطاب میں کہا گزشتہ 4 برس اہم رہے، سی پیک نے تیزی سے ترقی کی،متعدد مسائل کا سامنا ہے، ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے دوسرے بیلٹ روڈ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بہت تنقید ہوئی،نشتر چلے،سازشیں ہوئیں تاہم سی پیک کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پاک، چین سی پیک منصوبے پرقریبی تعاون رکھتے ہیں۔چین، پاکستان کواقتصادی ترقی کیلیے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہاہے،دونوں کے مابین 6 ورکنگ گروپس انتہائی منظم بنیاد پر قائم ہے۔سی پیک میں محدود، وسط اور طویل مدتی منصوبے موجود ہیں۔ روایتی دوستی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکے۔ پاکستان، چین کی خارجہ پالیسی کا انتہائی ناگزیر حصہ ہے۔

ژاؤ جنگ نے کہا کہ دونوں نے ترقی و خوشحالی کے انقلابی خیالات کیساتھ ربط پیدا کر لیا،عوام کی سماجی و معاشی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مجموعی طور پر 13 ارب ڈالرچین کے کمرشل بینکوں سے قرض ہے، چینی توانائی کمپنیوں نے 6 ارب ڈالر بینکوں سے قرض لیکر سرمایہ کاری کی،وہ بجلی کی فروخت سے قرض واپس کریں گی، پاکستان سے 6 ارب ڈالر قرض کی واپسی 2024 ء میں شروع ہو گی۔

چینی سفیر نے بتایا کہ سی پیک میں ایم ایل ون، ریلوے لائن، گوادر ایر پورٹ سمیت 21 منصوبے موجود ہیں ۔پاک، چین دوستی کی بنیاد باہمی احترام، انصاف، شفافیت، بہترین تعاون اور مشترکہ مستقبل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں