اسلام آباد واقعہ چوہدری نثار نے انکوائری کمیٹی کو مزید 24 گھنٹے کا وقت دیدیا

سکندر کو جلد قابو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اس پر عملدرآمد کی اجازت نہیں دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد


Monitoring Desk August 19, 2013
سکندر کو جلد قابو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اس پر عملدرآمد کی اجازت نہیں دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر داخلہ چوہدری نثارنے اسلام آبادواقعے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کومزید24گھنٹے کا وقت دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کمیٹی48گھنٹوں میں اپنی رپورٹ مکمل نہ کرسکی،کمیٹی نے وزیرداخلہ سے درخواست کی ہے کہ کچھ پولیس افسران کے بیانات ریکارڈکرنے ہیں لہٰذامزید وقت دیاجائے۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کیلیے اہلکاروں کی مناسب تربیت نہیں ہوئی۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق پولیس نے سکندر کو جلد قابو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اس پر عملدرآمد کی اجازت نہیں دی گئی۔

ٹی وی کے مطابق فوج نے بھی سکندر کے معاملے میں مدد کی پیشکش کی ، تاہم اسے بھی روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس افسروں نے فائرنگ کے واقعے کی ذمے داری انسداد دہشتگردی اسکواڈ پر ڈال دی اور ان سے جواب طلب کیا ہے کہ جب سکندر پر فائرنگ کی اجازت نہیں تھی تو اس پر فائرنگ کیوں کی گئی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |