وزیراعظم نواز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم نواز شریف کا حکومت سنبھالنے کے بعد قوم سے یہ پہلا خطاب ہوگا۔


ویب ڈیسک August 19, 2013
وزیراعظم نواز شریف کا حکومت سنبھالنے کے بعد قوم سے یہ پہلا خطاب ہوگا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف اپنے خطاب میں اہم قومی معاملات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم نواز شریف کا حکومت سنبھالنے کے بعد قوم سے یہ پہلا خطاب ہوگا۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے کی صورتحال، ہمسایہ ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی، موجودہ اقتصادی حالات، ترجیحات ، بجلی بحران اور دہشت گردی کے خلاف پالیسی کا بھی اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں