بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کی پیشگی اطلاع نہیں دی جارہی شہباز شریف

اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس سال سیلاب نے 2010 کے سیلاب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے یا کم، شہباز شریف


ویب ڈیسک August 19, 2013
خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کی پیشگی اطلاع نہیں دی جارہی جب کہ پنجاب میں فی الحال سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی اشیاء کے 23 ٹرک روانہ کردیئے جن میں ایک ہزار ٹینٹ، 6 ہزار کمبل، آٹا، چینی، گھی، دالیں، چاول، چائے کی پتی، موم بتیاں، نہانے اور کپڑے دھونے کا صابن اورمختلف قسم کی ادویات شامل ہیں، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی رابطہ کروں گا اور جس چیز کی بھی ضرورت ہو وہ بھیجی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کی پیشگی اطلاع نہیں دی جارہی، تاہم پنجاب میں فی الحال سیلاب کی صورت حال کنٹرول میں ہے، تمام جگہوں پر سیلابی پانی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس سال سیلاب نے 2010 کے سیلاب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے یا کم تاہم ہم نے احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |