ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کے خلاف سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادیں منظور
دہشت گردوں ے دن دہاڑے ایکسپریس آفس پر حملہ کیا جس کی ایم کیو ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، خواجہ اظہار الحسن
کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کے خلاف سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادیں منطور کی گئی ہیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کی گئی مذمتی قرارداد کی پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (فنکشنل) سمیت دیگر جماعتوں نے بھرپور حمایت کی، قرارداد میں ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور تمام صحافی اداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحس نے کہا کہ دہشت گردوں نے دن دہاڑے ایکسپریس آفس پر حملہ کیا جس کی ایم کیو ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے فروغ کے لئے میڈیا کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو سچ کی آواز بلند کرنے کے لئے کسی سے بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے کے خلاف احتجاج کیا، ایوان کی کارروائی کے آغاز میں ہی تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال نے مذمتی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ 16 گاست کی صبح کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر کے باہر نامعلمو افراد نے شدید فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کارکن سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔