مصر کے صحرائے سنائی میں شدت پسندوں کا حملہ 24 پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اہلکار وین میں قصبے رفاح کی جانب جارہے تھے کہ اچانک چند مسلح افراد نے راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کردیا

پولیس اہلکار وین میں قصبے رفاح کی جانب جارہے تھے کہ اچانک چند مسلح افراد نے راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کردیا فوٹو :رائٹرز/فائل

لاہور:
مصر میں صحرائے سنائی میں شدت پسندوں نے پولیس وین پر راکٹ اور دستی بم حملہ کرکے 24 اہلکاروں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہوکر پولیس وین میں فلسطینی سرحد کے ساتھ واقع قصبے رفاح کی جانب جارہے تھے کہ اچانک چند مسلح افراد نے وین پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس سے 24 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مصر کے کئی شہروں میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور گزشتہ روز بھی مصر کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کو دبانے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں 173 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد مصر میں چند روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی ہے۔
Load Next Story