گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں طوفانی بارشوں نے جہاں ایک طرف تباہی مچائی وہیں مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے


ویب ڈیسک August 19, 2013
سیالکوٹ کے علاقہ لودھراں میں محمد اصغر کا بوسیدہ گھرزمین بوس ہوگیا۔ فوٹو فائل

گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں بارش کے باعث 2 گھروں کی چھتیں گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں طوفانی بارشوں نے جہاں ایک طرف تباہی مچائی وہیں ان دونوں شہروں میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 5بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے،گوجرانوالہ میں بائی پاس کے قریب عبد الرحمان نامی شخص کے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں عبد الرحمان، اس کے3 بچے جاں بحق جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 سالہ مقدس، 3 سالہ رابعہ اور ایک سالہ آمنہ شامل ہیں۔

دوسری جانب سیالکوٹ کے علاقہ لودھراں میں محمد اصغر کا بوسیدہ گھرزمین بوس ہوگیا، ملبے تلے دب کر محنت کش اور اس کے 2 بچے 12 سالہ حسنین اور 4 سالہ سمیعہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک بچی شمع اور بیوی روبینہ زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔