نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ شدید مالی بحران کا شکار

حكومتی خود مختار گارنٹی پراسكوك بانڈز جاری كركے 55 ارب روپے كاا انتظام كرنے كی اجازت مانگ لی ہے


Irshad Ansari April 20, 2019
حكومتی خود مختار گارنٹی پراسكوك بانڈز جاری كركے 55 ارب روپے كاا انتظام كرنے كی اجازت مانگ لی ہے، فوٹو: فائل

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ كے شدید مالی بحران سے دوچار ہونے كا انكشاف ہوا ہے۔

وزارت آبی وسائل نے ٹھیكیداروں كو بلوں كی ادائیگیوں اور دیگر ضروریات كیلئے حكومتی خود مختار گارنٹی پراسكوک بانڈز جاری كركے 55 ارب روپے كاا انتظام كرنے كی اجازت مانگ لی ہے اور ان اسكوک بونڈز كے اجراءپر ٹیكس سے چھوٹ بھی مانگ لی ہےجب کہ سمری تیار كركے منظوری كیلئے كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی كو بھجوادی ہے۔

ایكسپریس نیوز كو دستیاب دستاویز كے مطابق ای سی سی كو بھجوائی جانیوالی سمری میں كہا گیا ہے كہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ كے چاروں یونٹس مرحلہ وار آپریشنل ہوچكے ہیں اور نیلم جہلم میں پانی كی دستیابی كے مطابق بجلی پیدا كررہے ہیں۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ كے نظر ثانی شُدہ چوتھے پی سی ون كیلئے فنڈز میں شدید قلت كا سامنا ہے اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹس كی مد میں ٹھیكیداروں كے بلوں كی ادائیگیوں اور دیگر اخراجات كیلئے فوری طور پر 55 ارب روپے كی ضرورت ہے، لہٰذا نیلم جہلم ہائیڈرو كمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ كو مقامی بینكوں كے ذریعے حكومتی خودمختار گارنٹی پر اسكوک بونڈ جاری كركے 55 ارب روپے اكٹھے كرنے كی اجازت دی جائے اور ان اسكوک كو ٹیكس سے چھوٹ دی جائے تاكہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ كیلئے دركار فنانسنگ پوری كی جاسكے۔

سمری میں یہ بھی كہا گیا ہے كہ بینكنگ كمپنیز آرڈیننس 1962 كی سیكشن 13 اور 29 كے تحت بطور ایس ایل آر اہل منظور شُدہ سیكورٹی بھی قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |