پاک فوج جنگ بندی پر سختی سے کاربند ہے صرف جوابی کارروائی ہی کرتی ہے آرمی چیف

فوج ضمنی انتخابات سمیت ملک میں حالیہ سیلاب میں عوام كی مشكلات حل كرنے میں اپنا كردار ادا کرے گی،آرمی چیف

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اپنی تقریر كے حوالے سے آرمی چیف كو اعتماد میں لیا، ذرائع فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان فوج جنگ بندی کے معاہدے پر سختی سے کاربند ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر صرف جوابی کارروائی کرتی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کسی شیڈول کے بغیر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی كے خلاف جنگ كی حكمت عملی، ملكی سلامتی كی صورت حال، كنٹرول لائن پر بھارت كی جانب سے مسلسل جنگ بندی كی خلاف ورزیوں اور افغان صدر كے مجوزہ دورہ پاكستان كے حوالے سے تبادلہ خیال كیا گیا۔ ذرائع كے مطابق آرمی چیف اوروزیراعظم نے پاكستان كی جانب سے كنٹرول لائن پر مكمل ضبط وتحمل كے مظاہرے پر اطمینان كا اظہار كیا اور آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم كو بتایا گیا كہ پاكستانی فوج جنگ بندی کے معاہدے پر سختی سے كاربند ہے اور صرف جوابی كارروائی ہی كرتی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اہم عسكری معاملات كے حوالے سے وزیر اعظم كو بریفنگ بھی دی۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اپنی تقریر كے حوالے سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی كو اعتماد میں لیا، آرمی چیف كا كہنا تھا كہ فوج ضمنی انتخابات سمیت ملک میں حالیہ سیلاب میں عوام كی مشكلات حل كرنے میں اپنا كردار ادا کرے گی۔

 
Load Next Story