اپوزیشن کو پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے فردوس عاشق اعوان

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو وزارت پٹرولیم کا اضافی چارج دیا جارہا ہے، مشیر اطلاعات


ویب ڈیسک April 20, 2019
ہمیں عوام کو مہنگائی کےبوجھ سےنکالناہے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے۔







بنی گالہ میں تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کی، ہم تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کے لیے حکمت عملی طے کرنے کا کہا ہے، ہمیں عوام کو مہنگائی کےبوجھ سےنکالناہے، ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں، اس کے لیے صوبوں سے مل کر حکمت عملی بنائی جائےگی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو وزارت پٹرولیم کا اضافی چارج دیا جارہا ہے۔

اسد عمر کی ناراضی کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منایا اس کو جاتا ہے جو روٹھ جائے، اسد عمر جلد واپس آئیں گے اور عمران خان کے ویژن کا دفاع کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتی لیکن اپوزیشن کو بھی اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا ہوگا، انہیں پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے، اپوزیشن پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرے گی تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |