پنجاب کی جیلوں میں سحر اور افطار کے لیے 27 کروڑ روپے سے زائد جاری

پنجاب کی تمام جیلوں میں سرکاری طور پر افطار اور سحر کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تمام سامان جیلوں کے کچن انتظامیہ کو فراہم کیا جائے گا فوٹو: فائل

KARACHI:
پنجاب کی جیلوں میں سحر اور افطار کے لیے 27 کروڑ روپے سے زائد جاری کردیئے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 37 جیلوں میں موجود تمام قیدیوں کے لئے سرکاری طور پر افطاری اور سحری کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر13 لاکھ 96 ہزار 700 لیٹر دودھ، 6 لاکھ 21 ہزار 220لیٹر کوکنگ آئل، 4 ہزار 135 کلو گرام چائے کی پتی، 39 ہزار 615 بوتل مشروب حاصل کیا جارہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان

سحر اور افطار کے لیے فراہم کئے جانے والے سامان کی کل لاگت 27 کروڑ 28 لاکھ 67 ہزار روپے ہوگی اور یہ فنڈز باقاعدہ جاری کر دیئے گئے ہیں، یہ تمام سامان جیلوں کے کچن انتظامیہ کو فراہم کیا جائے گا جو سحری اور افطار کا سامان تیار کریں گے۔
Load Next Story