ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کا انتظار ہے فخر زمان

کوشش کروں گا کہ بھارت کے خلاف ایک اور سنچری بناکر پاکستانی ٹیم کو جیت دلاؤں، فخر زمان


Sports Reporter April 20, 2019
پہلا ورلڈ کپ کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں، فخر زمان فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ کا انتظار ہے اور میں کوشش کروں گا کہ ایک اور سنچری بناکر پاکستانی ٹیم کو جیت دلاؤں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن کے دوران ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلا ورلڈ کپ کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں وہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ جارہے ہیں۔ انگلش کنڈیشنز میں اس سے پہلے کھیلنے کا تجربہ ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ذریعے انہیں پہچان ملی تھی۔ اس بار بھی کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرکے اس کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔

پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق فخر زمان کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ کا انتظار ہے۔ کوشش کروں گا کہ ایک اور سنچری بناکر پاکستانی ٹیم کو جیت دلاؤں اور عوام کو خوشیاں منانے کا موقع دوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔