سابق مصری صدر حسنی مبارک کوآئندہ 48 گھنٹوں میں رہا کردیا جائے گا وکیل کا دعویٰ
عدالت نے سابق صدر کو بدعنوانی کے ایک اور کیس میں بھی بری کر تے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا، وکیل
ISTANBUL:
سابق مصری صدر حسنی مبارک کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ حسنی مبارک کو آئندہ 48 گھنٹوں میں رہا کردیا جائے گا۔
حسنی مبارک کے وکیل فرید الدیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کو بدعنوانی کے ایک اور کیس میں بھی بری کر تے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے ، حسنی مبارک کے خلاف اب کرپشن کا صرف ایک کیس باقی رہ گیا جس میں ان کی رہائی اگلے 48 گھنٹوں میں ممکن ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا 2011 میں تختہ الٹ دیا گیا تھا اور اس دوران حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ سے ہلاک ہونےوالے افراد کے قتل کا مقدمہ بھی ان پر قائم ہے۔