شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ میں کوہلی وارنر اور اسمتھ کو نشانے پر رکھ لیا

وسیم اکرم سے میرا موازنہ کرنا ٹھیک نہیں، شاہین آفریدی


Sports Reporter April 20, 2019
کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ورلڈ کپ میں نمائندگی کا موقع ملے گا، شاہین آفریدی فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کوشش ہو گی کہ ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرکے اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کروں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن کےدوران ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنی کم عمری میں ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملے گا، خواہش ہے کہ ہر میچ کو اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے یادگار بناکر نام کماؤں۔ کوشش ہوگی ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرکے اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کروں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے قبل وہ تھوڑا نروس تھے تاہم اس ملاقات کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے۔ ان کا وسیم اکرم سے موازنہ ٹھیک نہیں تاہم کوشش ہوگی کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں سوئنگ کے سلطان کی طرح پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔