وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت

عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک April 20, 2019
عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،وزیراعظم کی ہدایت فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ، جس میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا امکان

ملاقات میں صوبائی وزراء کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔