سول سمیت دیگراسپتالوں میںآج او پی ڈی کابائیکاٹ ہوگاڈاکٹرز
ڈاکٹروں کے تحفظ کیلیے قانون سازی کرائیں،ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی
لاہور:
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ نے اعلان کیا ہے کہ آج بھی اسپتالوںکی او پی ڈی کا بائیکاٹ کیاجائے گا ، ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف آج (پیر) سے اسپتالوں میں احتجاج شروع کردیا گیا ہے تاہم احتجاج کے دوران صرف ایمرجنسی میں آنے والے مریضوںکو طبی سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔
اتوارکو ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتا یا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور اراکان سینیٹ وقومی وصوبائی اسمبلی ، چیف جسٹس آف پاکستان کومکتوب بھیج رہی ہے جس میں ڈاکٹروں پر کیے جانے والے تشدد ، اغوا اور بھتے کی تفصیلات درج ہونگی ،انھوں نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں پرکیے جانے والے تشدد پر پی ایم اے سندھ کا ساتھ دیں اور ڈاکٹروں کے تحفظ کیلیے قانون سازی کرائیں۔
ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی نے بتایا کہ کراچی کی انتظامیہ نے اتوار تک سول اسپتال اورڈاؤ یونیورسٹی میںکوئی حفاظتی اقدامات نہیںکیے اور ہمیں صرف خاموش رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے، اب ہم خاموش نہیں رہیںگے، انھوں نے واضح کیا کہ پیر ( آج ) سے سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، ڈاکٹرکے تحفظ کیلیے حکومت نے تاحال کوئی حفاظتی اقدامات نہیںکیے ،انھوں نے کہا کہ آج پی ایم اے سندھ کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔