اورماڑہ ميں 14افراد كے قتل كا مقدمہ 3 روز بعد درج

مقدمے كے اندراج كے بعد اس كی تفتيش سی ٹی ڈی بلوچستان كے سپرد كردی گئی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان


Staff Reporter April 21, 2019
مقدمے ميں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی كی دفعات درج كی گئی ہيں ۔ فوٹو : فائل

اورماڑہ ميں 14 مسافروں كے قتل كا مقدمہ 3 روز بعد نامعلوم افراد كے خلاف درج كرليا گيا۔

مكران كے ضلع گوادر كی تحصيل اورماڑہ كی كوسٹل ہائی وے پر جمعرات كی صبح نامعلوم دہشت گردوں نے بسوں سے اتار كر 14 مسافروں كو شہيد كرديا تھا اور اس واقعے كا مقدمہ 3 روز بعد ليويز تھانہ گوادر ميں تحصيلدار اور ماڑہ كی مدعيت ميں نامعلوم افراد كے خلاف درج كيا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق

مقدمے ميں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی كی دفعات درج كی گئی ہيں، محكمہ داخلہ كے مطابق ليويز تھانے گوادر ميں مقدمہ كے اندراج كے بعد اس كی تفتيش سی ٹی ڈی بلوچستان كے سپرد كردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔