عمران خان نے لفٹر سے گرنے کے بعد اسٹیج پر جانے کیلئے سیڑھیوں کا استعمال شروع کردیا

عمران خان کے لئے فیصل آباد کے جلسے میں اسٹیج پر پہنچنے کے لئے خصوصی طور پر سیڑھیوں کا بندوبست کیا گیا۔

عمران خان کے لئے فیصل آباد کے جلسے میں اسٹیج پر پہنچنے کے لئے خصوصی طور پر سیڑھیوں کا بندوبست کیا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لفٹر سے گرنے کے بعد اسٹیج پر چڑھنے کے لئے سیڑھیاں استعمال کرنا شروع کر دیں۔


عمران خان کے لئے فیصل آباد کے جلسے میں اسٹیج پر پہنچنے کے لئے خصوصی طور پر سیڑھیوں کا بندوبست کیا گیا، فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں اسٹیج پر چڑھنے کے لئے منتظمین نے لوہے کی سیڑھی جنگی بنیادوں پر تیار کروائی جسے کنٹینر کے ساتھ ویلڈ کیاگیا تاکہ گرنے کی گنجائش باقی نہ رہے۔

واضح رہے کہ عمران خان 11 مئی کی انتخابی مہم کے دوران لاہور میں اپنے جلسے میں اسٹیج پر جاتے ہوئے لفٹرسےگرگئے تھے جس کے نتیجے میں ان کی کمر اور سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ تقریباً ایک ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story