مودی کی زندگی پر کامیڈی فلم بننی چاہئے ارمیلا ماٹونڈکر

مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، ارمیلا ماٹونڈکر


ویب ڈیسک April 21, 2019
بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی کی زندگی پر بننے والی فلم پر پابندی عائد کردی ہے فوٹوفائل

سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی کی زندگی پر فلم نہیں بلکہ مزاحیہ فلم بننی چاہئے۔

حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومتی سربراہ کی حیثیت سے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں لہٰذا وہ سوانح حیات کے مستحق نہیں تاہم ان پر کامیڈی فلم ضرور بنائی جاسکتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم 'پی ایم نریندرامودی' پرپابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ارمیلا نے کہا مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم 'پی ایم نریندر مودی' ایک مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں، مودی کی حکومت میں بھارت کو نقصان پہنچا ہے، مودی کی زندگی پر بننے والی فلم جمہوریت اور غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارمیلا ماٹونڈکر ایک بار پھر بی جے پی کے نشانے پر

واضح رہے کہ نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم 'پی ایم نریندر مودی' بھارت میں الیکشن سے قبل نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی فلم میں نریندر مودی کا کردار اداکار ویوک اوبروئے نے نبھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں