سیلیناکو جسٹن سے دور رہنا چاہیے والدین

جسٹن کی بے وفائی نے سیلیناکو توڑ دیا ہے،برطانوی جریدہ

جسٹن کی بے وفائی نے سیلیناکو توڑ دیا ہے،برطانوی جریدہ۔ فوٹو : فائل

سیلینا گومز اور جسٹن بائبر دونوں دنیائے موسیقی کی مشہور شخصیات اور لاکھوں جواں دلوں کی ڈھرکن ہیں۔

جب کہ آج کل میڈیا میں سب سے زیادہ''ان '' رہنے والا جوڑا بھی یہی ہے۔ میڈیا میں ان کے تذکروں کی سب سے بڑی وجہ دونوں کا بریک اپ ہے اور اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ سیلینا گومز کے والدین نے انہیں جسٹن سے بالکل قطع تعلق کرنے کا کہہ دیا ہے۔ برطانوی آن لائن جریدے کے مطابق اکیس سالہ گلوکارہ کی والدہ مینڈی اور سوتیلے باپ برائن ٹی فے نے سیلیناکو مشورہ دیا ہے کہ جسٹن سے دوبارہ کوئی تعلق استوار نہ کرنے میں ہی اس کے لیے بہتری ہے۔کیوں کہ وہ حقیقتاً بہت برا شخص ہے اور اسے جسٹن کو اپنی زندگی سے باہر نکال پھینکنا چاہیے کیوں کہ وہ کبھی بھی اس سے سچی محبت نہیں کر سکتا۔ جریدے کے مطابق جسٹن کی بے وفائی نے سیلینا کو بری طرح توڑ کر رکھ دیا ہے اور گومز کا زیادہ تر وقت رونے میں گزرتا ہے۔

دوسری جانب سیلینا کی دوست اور مشہورگلوگار ہ ٹیلر سوئفٹ نے بھی اسے جسٹن سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ٹیلر کا کہنا ہے کہ سیلینا نے بائبر سے دوبارہ تعلقات استوار کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی اور میں بھی جسٹن سے بہت نفرت کرتی ہو کیوں کہ و ہ محبت کے قابل ہی نہیں ہے ۔ دوسری جانب جسٹن اپنے معاملات میں سوئفٹ کی مداخلت سے خوش نہیں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سیلینا کو ورغلانے میں زیادہ ہاتھ ٹیلر کا ہے جو اپنی دوست کو خوش نہیں دیکھنا چاہتی۔

جسٹن بائبراور سیلینا گومز گرچہ شروع میں صرف دوست ہی تھے لیکن ان کے محبت کے فسانے اس وقت زود و عام ہوئے جب کیلی فورنیا میں ڈینا پوائنٹ کے لگژری بیچ پر دونوں ایک دوسرے کی بانہوں میں

بانہیں ڈال کر گھومتے دکھائی دیے۔ ان کے مداحوں نے اس جوڑے کی ویڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹ کردیا۔ سیلینا اور جسٹن کی ان تصاویر کی جہاں مداحوں کی جانب سے تعریف کی گئی
تودوسری جانب دونوں کے فینز نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور جسٹن سے زیادہ تنقید گومز پر کی گئی اور اسے کہا گیا کہ وہ جسٹن سے تعلق ختم کردے۔ لیکن دونوں گلوکار ہی دنیا سے بے خبر محبت کی پینگیں

بڑھاتے رہے اور 2012کا آغاز بھی انہوں نے سینٹ لوسیا آئی لینڈ کے ایک نجی پر تعیش ریزورٹ میں کیا۔ لاس اینجلس میں ہونے والی '' وینیٹی فیئر آسکر زپارٹی '' کے ریڈ کارپٹ میں جب دونوں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آئے تو سب کو ہی یقین ہوگیا تھا کہ ان کے درمیان معاملہ ''دوستی '' سے آگے جاچکا ہے لیکن دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کا کھل کر اعتراف نہیں کیا تاہم اس تقریب کے بعد دونوں نے فیس بک پر اپنے اسٹیٹس کو ''ان اے ریلیشن'' کر دیا تھا۔

سیلینانے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گیے ایک انٹرویو میں جسٹن سے محبت کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور جسٹن صرف دوست ہیں لیکن جب بھی انہیں جسٹن سے محبت کا احساس ہوا تو وہ اپنی محبت کو چھپائیں گی نہیں لیکن تفریحی مقامات ، فلمی پارٹیوں اور دیگر کئی مقامات پر دونوں کی ایک ساتھ موجودگی نے ان کی ''محبت '' کا راز فاش کردیا تھا لیکن رنگین مزاج شخصیت کے مالک جسٹن نے ماڈل ایشلے مور کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھانا شروع کردی تھیں۔

بیورلے ہلز کیلی فورنیا کے ایک ہوٹل میں ایشلے کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات نے جسٹن اور گومز کے تعلقات کو مزید کشیدہ کردیا تھا۔ یاد رہے کہ جسٹن اپنی متنازع شخصیت کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیںحال ہی میں انہیں ''ہٹ اینڈ ر ن '' کیس سے بری کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے ان پر نیویارک کے نائٹ کلب میں بدمعاشی کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور اگر جرم ثابت ہوگیا تو جسٹن بائبر کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی جاسکتی ہے۔
Load Next Story