ٹوئٹر متعارف کرارہا ہے ’’نیوٹوئٹ پینل‘‘
سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویب سائٹ کی ’’تعمیرِنو‘‘ کرتے ہوئے اور یوزرز کو مزید ٹوئٹ کرنے...
سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویب سائٹ کی ''تعمیرِنو'' کرتے ہوئے اور یوزرز کو مزید ٹوئٹ کرنے کا عمل، ڈی ایم ایس بھیجنے کی کارروائی اور شیئرنگ کو آسان کردیا ہے۔
ٹوئٹر نے کہا ہے کہ نئی تبدیلیاں یوزرز تک دھیرے دھیرے اور درجہ بہ درجہ منتقل کی جائیں گی۔
ٹوئٹر کی انتظامیہ کے مطابق نیو ٹوئٹ پینل ''نیو ٹوئٹ بٹن'' کے ساتھ کسی ٹوئٹ کے ریپلائی کے ذریعے بھی اوپن ہوسکتا ہے۔ یہ ٹوئٹ بٹن سائڈبار کے الٹی طرف مستقل کُھلے رہنے کے آپشن کے ساتھ موجود ہے۔ جب ٹوئٹ پینل اوپن ہوگا تو اس کے ساتھ یوزر کو پورے ''ٹوئٹ ڈیک'' تک رسائی بھی حاصل ہوگی اور وہ اسکرولنگ اور کی بورڈ شارٹ کٹس استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ ڈیک استعمال کرسکے گا۔
جب یوزر اپنے ٹوئٹ کے ساتھ کوئی امیج اٹیچ کرے گا تو یہ ایپلیکیشن نیوٹوئٹ پینل میں اس کا پری ویو دکھائی گی۔ امیج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے پری ویو کے سیدھی طرف بنے کراس (x) کے آئیکن پر ایک کلک کرنا کافی ہے۔ نیو ٹوئٹ پینل یوزر کو بہت سے یوزرز کو ایک ساتھ ریپلائی کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، یوں آپ کاپی اور پیسٹنگ کے ذریعے ریپلائی کرنے کی مشقت سے بچ جاتے ہیں۔
ان سب کے ساتھ مزید سہولت سے آراستہ ٹوئٹ پینل ٹوئٹر کے استعمال کنندگان کے لیے نئی آسانیاں لے کر آرہا ہے۔