کیا ہے کمنٹ اور کس نے کیا اسے لائیک

ایک جائزہ، جس کے ذریعے آپ اپنے کسی ایف بی فرینڈ کے خیالات اور رجحانات جان سکتے ہیں


August 19, 2013
ایک جائزہ، جس کے ذریعے آپ اپنے کسی ایف بی فرینڈ کے خیالات اور رجحانات جان سکتے ہیں. فوٹو : فائل

ہر شخص اپنے مخصوص رجحانات اور خیالات رکھتا ہے۔ کسی کی سوچ اور خیالات اس کی شخصیت، پس منظر اور ذہنی حالت سمیت اس کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔

لوگوں کی شخصیت کا جائزہ ہم ان کی پسند اور ناپسند سے لے سکتے ہیں، یوں ہمیں اندازہ ہوسکتا ہے کہ کون کن خیالات اور رجحانات کا حامل ہے۔

اب فیس بُک ہی کو لیجیے۔ دنیا کی اس مقبول ترین سوشل ویب سائٹ پر جہاں کمنٹس کرنے کا آپشن موجود ہے، وہیں دوسروں کے کمنٹس لائیک کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے، اور اس ''لائیک'' کو آپ دیکھ بھی سکتے ہیں۔ فیس بُک استعمال کرنے والے بہت سے لوگ کمنٹس، لائیکنگ اور شیئرنگ کے ذریعے اپنی سوچ اور سیاسی ومذہبی رجحان کی پہچان بلا خوف و خطر کرادیتے ہیں۔

کسی اور کی پوسٹ شیئر اور لائیک کرکے یوزر اس شخص سے اپنا تعلق بھی اجاگر کردیتے ہیں، مگر یوں بھی ہوتا ہے کہ بعض لوگ اپنے کچھ خیالات، رجحانات اور کسی تعلق کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں یہ لوگ بعض اوقات کسی ایسے ایف بی یوزر کے ان کمنٹس پر لائیک کرتے ہیں جو ان کے ان خیالات اور اس رجحان کی ترجمانی کر رہا ہو جسے وہ دوسروں کی نظروں سے چُھپا کر رکھنا چاہتے ہیں۔



اسی طرح بعض لوگ اپنے کسی ایف بی فرینڈ کے کمنٹس پر لائیک کا آپشن کلک کرکے محض اسے باور کراتے ہیں کہ اس سے ان کا تعلق کتنا مضبوط ہے اور ان کا رشتہ کتنا گہرا ہے۔ ایسے میں اس طرح کے کمنٹس پر بھی لائیک کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے جن کسی خیال اور رجحان سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا، مثلاً ''تھینکس بٹ صاحب''،''جی ہاں''، ''نہیں''،''اوکے۔''

کسی کمنٹ پر بنے لائیک کے نشان پر نظر ڈالیے، جتنے لوگوں نے اسے لائیک کیا ہوگا ان کی تعداد وہاں لکھی ہوگی۔ جب آپ اپنا کرسر اس نشان پر لائیں گے تو ان لوگوں کے نام بھی سامنے آجائیں گے۔ اس طرح کمنٹس کا مطالعہ کرکے اور لائیک کرنے والوں کے نام دیکھ کر ہم ان کی شخصیت، ان کے تعلق، ان کی سوچ اور خیالات کے بارے میں خاصی حد تک آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں