شاعر مشرق علامہ اقبال کی81 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

علامہ اقبال کی شاعری میں چھپی فکری سوچ آج بھی پاکستانیوں کےلئے مشعل راہ ہے


ویب ڈیسک April 21, 2019
علامہ اقبال کی شاعری میں چھپی فکری سوچ آج بھی پاکستانیوں کےلئے مشعل راہ ہے فوٹوفائل

لاہور: شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 81 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کو دنیا سے رخصت ہوئے 81 برس بیت گئے لیکن ان کی شاعری میں چھپی فکری سوچ آج بھی پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ملک بھر میں شاعر مشرق کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ بادشاہی مسجد کے سائے میں آرام فرمانے والے علامہ محمد اقبال سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

انتظامیہ نے علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر مزار کے گرد سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

 


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |